Home / Latest Updates / ’’ میری شادی ، میری مرضی‘‘ عندلیب عباسی کی بیٹی اور زینب عباس کب اور کس سے شادی کرنے جارہی ہیں

’’ میری شادی ، میری مرضی‘‘ عندلیب عباسی کی بیٹی اور زینب عباس کب اور کس سے شادی کرنے جارہی ہیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ”شادی کب کرو گی؟“ یہ سوال پاکستان میں تقریباً تمام ہی لڑکیوں سے پوچھا جاتا ہے بالخصوص اس وقت، جب وہ شادی کی عمر کو پہنچ جاتی ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکی عملی میدان میں کچھ کرنے کا عزم کرلے تو پھر شادی اس کا مسئلہ نہیں رہتا اور وہ اپنی تمام تر توجہ کیرئیر پر مرکوز کر دیتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ شادی کرتی ہی نہیں بلکہ جب وہ سمجھتی ہیں کہ انہوں نے اپنی منزل پا لی ہے تو پھر آخر کار شادی ہی کرتی ہیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹڈ خواتین کی کوئی کمی نہیں ہے اور زینب عباس بھی ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے کھیلوں کے میدان میں صحافت کرتے ہوئے خوب نام کمایا ہے اور صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ اب تو وہ غیر ممالک میں بھی کافی معروف ہو چکی ہیں۔

انہوں نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی تو ایک صارف نے ان سے شادی کا سوال پوچھ لیا جس پر ایسا عمدہ جواب دیا کہ پاکستانی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔صارف نے سوال پوچھا ”آپ نے شادی کب کرنی؟“زینب عباس نے اس سوال پر کوئی لمبا چوڑا جواب دینے کے بجائے مختصر مگر عمدہ جواب دیا کہ ”جب میری مرضی ہو گی۔۔۔“یہ جواب سامنے آنے کے بعد زینب عباس کے مداحوں کو بھی موقع مل گیا جنہوں نے مزاح سے بھرپور دلچسپ کمنٹس شروع کر دئیے۔حفیظ احمد نامی ایک صارف نے لکھا ”اوہو! برائے مہربانی برا مت منائیے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم شادی کر لیں یا پھر انتظار کریں؟ مذاق کر رہا ہوں، خوش رہیں اور اپنے خواب پورے کریں“۔ہنی نے لکھا ”یہ احمد شہزاد کے پروپوزل کا انتظار کر رہی ہے“۔علی بلاول نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ یہ ہوتا ہے ٹی 20 فارمیٹ والا جواب۔۔۔ زینب عباس لگی رہو“۔اسامہ نعیم زیب نے لکھا ”میری شادی، میری مرضی“۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...