Home / Latest Updates / پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے خاتمے کے ساتھ یہ کام بھی کرنا چاہیے بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ایسی بات کہہ دی جس کی شائقین کرکٹ کو ان سے ذرا بھی توقع نہ ہوگی

پاکستان سے کرکٹ تعلقات کے خاتمے کے ساتھ یہ کام بھی کرنا چاہیے بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ایسی بات کہہ دی جس کی شائقین کرکٹ کو ان سے ذرا بھی توقع نہ ہوگی

نئی دہلی(آن لائن )بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو پاکستان سے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک کے لوگوں کو اپنی ہر انڈسٹری میں کام دینے سے مکمل طور پر انکار کردے۔

بھارتی میڈیا کو انٹر ویو کے دوران گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ صرف کرکٹ کھیلنا بند کرنا کافی نہیں ہے ،اگر ان پر پابندی لگانی ہے تو انہیں تمام شعبہ زندگی میں کام دینے سے انکار کرنا ہوگا چاہے وہ فلم انڈسٹری ہو، میوزک یا کچھ اور،کسی بھی پاکستانی کو بھارت میں کام کرنے کی اس وقت تک اجازت نہیں ملنی چاہیئے جب تک پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آجاتے ۔

گوتم گمبھیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ہم نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا , ہرملک کے صبر کا ایک پیمانہ ہوتا ہے ،آپ پہلے بات چیت کرتے ہیں لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ کو سخت ایکشن لینا ہوتا ہے ۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...