Home / Latest Updates / بال ٹمپرنگ کے بعد جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر۔۔۔ آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا

بال ٹمپرنگ کے بعد جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے بُری خبر۔۔۔ آئی سی سی نے اہم فیصلہ کر لیا

کولکتہ (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بال ٹمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ،

گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل نے گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔(س)

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...