Home / Uncategorized / سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی نے سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کےمطابق لارڈز ٹیسٹ میچ میں کلائی پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے بابراعظم کی جگہ حارث سہیل کو منتخب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے خلاف 2ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخرزمان،شعیب ملک،محمدعامر،حسن علی،راحت علی،عثمان شنواری،شاہین آفریدی ،آصف علی،حسین طلعت،فہیم اشرف،محمودنواز اور شاداب خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وہی سکواڈ ہے جو ویسٹ انڈیز کیخلاف کراچی میں ہونے والی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس میں صرف ایک ہی تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی بابراعظم کی جگہ حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 12 جون کو اور دوسرا ٹی 20 میچ 13 جون کو ایڈن برگ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز سیریز ختم ۔۔۔ پاکستان نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا

بلاوائیو: پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی ...