Home / Latest Updates / انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی۔۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد سے متعلق بڑی خوشخبری

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی۔۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی آمد سے متعلق بڑی خوشخبری

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل تیز کرنے کیلئے پی سی بی کی نگاہیں کیویز پر مرکوز ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سفر بتدریج جاری ہے، ہم راتوں رات کسی بہت بڑے قدم کی توقع نہیں کر سکتے، تاہم درست ٹریک پر ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہیں۔ ان میں سے کیویز سے پاکستان آنے کیلئے درخواست کی ہے، انھوں نے حوصلہ افزا جواب بھی دیا البتہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو مکمل مطمئن کرنا ہو گا۔ آئی سی سی کی نامزد کردہ ایسٹرن اسٹار کمپنی پاکستان میں سیکیورٹی حالات کا جائزہ لینے کیلئے آئے گی، ہماری طرف سے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے چند میچز کھیل لیے تو آسٹریلیا کو بلانے کیلئے بھی کیس مضبوط ہو جائے گا، اس کے بعد ہم انگلینڈ سے بھی زیادہ پُر اعتماد انداز میں بات کر سکیں گے۔ پی ایس ایل کا معاملہ بھی اسی طرح کا ہی ہے، امید ہے کہ فرنچائزز پوری کوشش کرینگی کہ کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے کرتے ہوئے انھیں پاکستان میں کھیلنے کیلئے بھی ذہنی طور پر تیار کریں۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...