Home / Uncategorized / سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبر تناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے اپنا سب سے بڑا ’ہتھیار ‘استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو عبر تناک شکست کے بعد سرفراز احمد نے اپنا سب سے بڑا ’ہتھیار ‘استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایڈنبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مشکل فارمیٹ ہے ،سکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے ہیں۔پریس کانفرنس میں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سکاٹ لینڈ کا انگلینڈ کو ہرانا بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل فارمیٹ ہے ، محمد عامر مکمل فٹ ہیں اور میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا ،آج بارش کے باعث گرین شرٹس کو ٹریننگ کا پہلا سیشن وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز الیون سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے ابھی وارم اپ ہی کررہی تھی کہ بارش ہوگئی ،جس کے باعث کھلاڑی فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس نہ کرسکے اور کچھ دیر انتظار کے بعدتربیتی سیشن ختم کردیا۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز سیریز ختم ۔۔۔ پاکستان نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا

بلاوائیو: پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی ...