” پاکستان بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود۔۔۔ “ شاہد آفریدی شہر قائد کے باسیوں کیلئے میدان میں آگئے، ایسے مسئلے پر آواز اٹھادی کہ آپ بھی ساتھ دیں گے

کراچی : شہر قائد میں پانی کا مسئلہ روز بروز خراب ہوتا جارہا ہے ، شہریوں کو پانی کی فراہمی کیلے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جس کے باعث لوگ ٹینکر مافیا کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں، روز بروز پانی کے بڑھتے ہوئے مسئلے پر شاہد آفریدی نے بھی آواز اٹھائی ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر کراچی میں پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دلائی ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ” پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟“۔

شاہد آفریدی کی جانب سے اہم مسئلے پر آواز اٹھائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار مسرت کیا جارہا ہے جبکہ بعض لوگ اس پر سیاست کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

عروج فاطمہ نے کہا کہ کراچی سے پانی کا مسئلہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کراچی سے ایم کیو ایم اور سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا نہیں ہوجاتا۔

 

Comments

comments

Leave a Comment