Home / Latest Updates / شاہد آفریدی کچراُ تھانے والے بچوں کو اپنے گھر لے آئے!لالہ نے غریب بچوں کے لئے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

شاہد آفریدی کچراُ تھانے والے بچوں کو اپنے گھر لے آئے!لالہ نے غریب بچوں کے لئے ایسا کام کر دکھایا کہ ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا

لاہور: سٹار آل راﺅنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، وقت آگیا کہ ہم دوسروں کا خیال کریں،محبت پھیلائیں، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شیئر کریں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، ہمیں بے شمارنعمتیں حاصل ہیں، وقت آگیا کہ ہم ضرورت مند وں کے لئے کھڑے ہوں، دوسروں کا خیال کریں اور محبت پھیلائیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پہلے ٹوئٹ کا مقصد اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا تھا، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شئیر کریں، شو آف کیلئے نہیں اچھے کاموں اور متاثرکرنے کے لئے شیئرکریں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تمام انسانوں کی خدمت کرنا ہے۔

آفریدی کا ایک اور ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ جتنا ہوسکے مستحق لوگوں کیلئے قدم بڑھائیں، ٹریننگ کے بعد گھر واپسی پر کچرا اٹھانے والے بچوں کو دیکھا، کچرا اٹھانے والے بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان بچوں کے پاس جوتے تک نہیں تھے، ان بچوں کوناشتہ کرایا،پہننے کے لئے جوتے دیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو بنے 70برس ہوگئے مگر کراچی شہر جو پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اس کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور گئیں مگر پانی کا مسئلہ ٹھیک نہیں کیا، آخر کب پانی کا مسئلہ حل ہوگا؟۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...