Home / Latest Updates / بھارت کی ایشیاءکپ میں شرکت پر ہچکچاہٹ، کیا ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی۔۔۔

بھارت کی ایشیاءکپ میں شرکت پر ہچکچاہٹ، کیا ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی۔۔۔

لاہور : بھارتی کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں شیڈول ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور رواں ہفتے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے 15 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں ایشیاءکپ کرانے کا اعلان کررکھا ہے جس کیلئے ٹیموں کی یو اے ای آمد 13 ستمبر سے شروع ہو گی۔

ابتدائی طور پر ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان کے باعث میزبانی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کی صدارت میں ٹورنامنٹ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے ہے کہ بھارت کے خیال میں اگر یہی ٹورنامنٹ سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کرادیا جائے تو ان ملکوں میں اخراجات پانچ گنا کم ہوسکتے ہیں۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...