Home / Latest Updates / جارج مزاج پاکستانی بلے باز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا!پاکستانی شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

جارج مزاج پاکستانی بلے باز نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا!پاکستانی شائقین کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور : عمران نذیر پاکستانی ان چند بلے بازوں میں سے ایک تھے جنہیں لوگ ان کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے پسند کرتے تھے. ٹیسٹ ،ون ڈے یا ٹی 20 فارمیٹ ہو انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا وہ گراؤنڈ میں جاتے اور دھواں دار بلے بازی شروع کر دیتے تھے ان کی اس دلیر اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لانے کا انداز شائقین کرکٹ کو بھا گیا اور عمران نذیر نے محبت کا یہ عالم ہے کہ پاکستانی شائقین ابھی بھی انہیں ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں، اور لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھوں گا پھر سوچوں گا کتنا کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...