Home / Latest Updates / سرفراز احمد نے قومی ٹیم کا حصہ برقرار رہنے کے لئے بہت بڑی قربانی دے دی

سرفراز احمد نے قومی ٹیم کا حصہ برقرار رہنے کے لئے بہت بڑی قربانی دے دی

کراچی : قومی کپتان سرفراز احمد کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ اپنے دوست کی جانب سے فون پر ملنے والے پیغام میں دی گئی بریانی کی دعوت کو ٹھکراتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ”دیکھو ذرا مجھے بریانی کی آفر کررہا ہے ، بھائی میں بریانی نہیں کھا سکتا کیونکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر میرا ٹیسٹ لے گا۔“واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ سخت ہیں اور قومی کرکٹرز کو مرغن اور تلی ہوئی غذائیں کھانے کی قطعی اجازت نہیں دیتے اور یہی وجہ ہے کہ قومی کھلاڑی بہت احتیاط کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایبٹ آباد کے آرمی فزیکل ٹریننگ سکول میں دوسرے روز بھی ایشیاءکپ کی تیاریوں کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں پاکستان آرمی کے انسٹرکٹرز نے انہیں ذمہ داریوں کی ادائیگی سے متعلق پریزنٹیشن دینے کے ساتھ انہیں فٹنس کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی اور کھلاڑیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

ایشیاءکپ کیلئے لگائے جانےوالے کیمپ میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے آرمی کے ٹرینرز کی زیر نگرانی تیر اندازی کی مشقیں بھی کیں اور فٹنس کی بہتری کیلئے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں سائیکلنگ کا بھی لطف اٹھایا۔

جاگنگ کے دوران تمام پاکستانی کھلاڑی اللہ اللہ کا ورد کرتے دکھائی دیئے جنہوں نے معمول کی ورزشوں اور مختلف فٹنس ڈرلز کا سلسلہ بھی جاری رکھاجس میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کاوشیں بھی شامل تھیں جنہوں نے شاہینوں کو فٹنس کی اہمیت کے حوالے سے لیکچر دیا کیونکہ کیمپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فٹنس ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ قومی کھلاڑی تین ستمبر سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں روایتی انداز سے نیٹ سیشنز کے دوران بیٹنگ،بالنگ اور فیلڈنگ کی مہارت میں بھی اضافہ کریں گے۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...