Home / Latest Updates / ایشیاء کپ میں محمد حفیظ کے لئے انتہائی بری خبر آگئی آل راؤنڈر کی جگہ کس کو موقع ملنے کا امکان ہے۔جانئے

ایشیاء کپ میں محمد حفیظ کے لئے انتہائی بری خبر آگئی آل راؤنڈر کی جگہ کس کو موقع ملنے کا امکان ہے۔جانئے

لاہور : میڈیا پر تنقید کرنے اور اپنے کیس میں میڈیا کا سہارا لینے والے ٹیسٹ اوپنر محمد حفیظ کی ایشیا کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شمولیت ان کے رویے سے مشروط ہوگی لیکن وہ خطرے میں گھرے ہوئے ہیں شان مسعود مضبوط امیدوار بن کر سامنے آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان ، امام الحق کی موجودگی میںشان مسعود کی ایشیا کپ کے کیمپ کے18 کھلاڑیوں میں شمولیت نے محمد حفیظ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ہم نے حفیظ کو بلا وایو میں کھلانے کا موقع دیا لیکن اس نے خود انکار کرکے اپنا کیس کمزور کردیا۔ مکی آرتھر نے پرتھ میں چھٹیا ں گزارنے کے بعد لاہور آکر حفیظ کیس پر پی سی بی کی انتظامیہ کو بھی بریفنگ دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کی گزشتہ ڈومیسٹک سیزن میں ون ڈے فارم سے سلیکٹرز متاثر ہیں اور اس وقت قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ سلیکٹرز بھی سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ کے فیور میں دکھائی نہیں دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے لاہور میں سلیکٹرز جب میٹنگ کریں گے تو37سالہ محمد حفیظ کا کیس یقیناً سب سے دلچسپ ہوگا۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوئی ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ ان کے لئے پیسوں سے زیادہ عزت اہم ہے۔میگا ایونٹ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پول تیار ہے اس پول میں تجربہ کار بیٹسمین اور آف سپنر محمد حفیظ بھی ہیں لیکن خراب فارم کے سبب انہیں پاکستان ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

50ٹیسٹ اور 200ون ڈے کھیلنے والے حفیظ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اس لئے اگر وہ ٹیم میں نہ آئے تو یونس خان ، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے بعد ایک اور سینئر کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینا ہوگی کیوں کہ مکی آرتھر نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی پالیسی پر قائم ہیں۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...