Home / Latest Updates / ایشیا کپ میں بھارتی میڈیا نے5پاکستانی کھلاڑیوں کو خطرہ قرار دے دیا جانتے ہیں ان5کھلاڑیوں میں کونسے نام شامل ہیں۔جانئے

ایشیا کپ میں بھارتی میڈیا نے5پاکستانی کھلاڑیوں کو خطرہ قرار دے دیا جانتے ہیں ان5کھلاڑیوں میں کونسے نام شامل ہیں۔جانئے

اسلام آباد : ایشیا کپ 2018 میں بھارت کیخلاف پاکستان کے پانچ کھلاڑی خطرناک ثابت ہونگے ۔۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے پانچ اہم پاکستانی کھلاڑیوں پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی بھارت کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ،ْ ان کھلاڑیوں میں پاکستانی بیٹسمین اور بولر دونوں شامل ہیں ۔فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی 2017
کے فائنل (جو کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا) میں شاندار سنچری بنا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔
فخرزمان نے عمدہ اننگز کھیلی اور جارحانہ انداز میں 106 گیندوں پر 114 رنز بنائے، اور اسی میچ کے دوران ٹیم کو بخوبی اندازہ ہوگیا تھا کہ فخرزمان کیا ہیں۔بعد از 28 سالہ فخر زمان ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری بنا کر پہلے ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی بن گئے۔
بھارت کے نئے بلے بازوں کے لیے فخرزمان کسی چیلنج سے کم نہیں ہیں۔

امام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں اور اسی لیے وہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 22 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے انٹرنیشنل سے اپنے کیئر کا شاندار آغاز کیا، انہوں نے اپنے ون ڈے کیئر میں صرف 9 اننگز میں 4 سنچریاں بنائی۔ فخر زمان کے ساتھ امام الحق کی شراکت داری پاکستان کی کامیابی کی وجہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کو سب سے زیادہ خطرناک ترین ٹیم اس لیے کہا گیا ہے کہ اس ٹیم کے کھلاڑی ایک سے بڑھ کر ایک سامنے آتے ہیں، فخر زمان اور امام الحق کے بعد اگر بابر اعظم کو دیکھا جائے تو وہ بھی کسی خطرناک کھلاڑی سے کم نہیں ہیں۔ 23 سالہ بابر اعظم کا شمار آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ کے مطابق دس بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے محض 11 اننگز میں 5 سنچریاں بنائی۔کسی بھی کرکٹ ٹیم میں اسپینر کا موجود ہونا بے حد ضروری ہے اور خاص کر اس وقت جب میچز ایشیا میں کھیلے جائیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شاداب خان نامی ایک ایسا اسپینر ملا جس کو شاہد آفریدی نے پاکستان کے لیے عمدہ تلاش قرار دیا تھا۔۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بولنگ اکثر بھارتی بلے بازوں کیلئے خطرہ ثابت ہوئی ہے جس نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

تاہم شاداب خان کی بیٹنگ کے لیے یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ جب کھیلتے ہیں تو یا تو میچ کی جان کہلاتے ہیں یا میچ کی کمزوری بھی بن جاتے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا شمار پاکستان کی جانب سے ایک تجربہ کار فاسٹ بولر کی حیثیت سے ہوتا ہے ،ْبھارتی کرکٹ ٹیم کو حسن علی سے خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ کئی مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

ابھی پچھلے دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے یویو ٹیسٹ بھی لیے گئے جس میں نوجوان فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ اسکور 20 پوائنٹس رہا اور انہوں نے نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو بلکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،ْاس کے علاوہ حسن علی نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لے کر سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...