Home / Latest Updates / نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان! ٹیم میں فارمیٹ کے خطرناک ترین کھلاڑی شامل۔جانئے کون کون

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان! ٹیم میں فارمیٹ کے خطرناک ترین کھلاڑی شامل۔جانئے کون کون

پاکستان کا اب ورلڈکپ 2019 تک مصروف ترین سیشن ہے.جس میں شائد ہی پاکستانی ٹیم کو کُچھ دن کا وقفہ ملے گا کیونکہ آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے بعد ایک مہینے تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک مُکمل سیریز کھیلی جانی ہے جس میں ٹی ٹؤنٹی،ون ڈے اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں.جس کے بعد پاکستانی ٹیم نے چند دن بعد ہی ساؤتھ افریقہ کے دورے پر چلے جانا ہے جس کے فوراََ بعد پاکستان سُپر لیگ کا آغاز ہو جائے گا.

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کے 2 دن بعد ہی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹؤنٹی سیریز کا آغاز ہو جائے گا.جس کے لئے ٹیمز کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے.پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹؤنٹی میچ کل بروز بُدھ رات 09:00 بجے کھیلا جائے گا.

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹؤنٹی میچ 31 اکتوبر 2018 کو کھیلا جانا ہے جس کے لئے نیوزی لینڈ کی سلیکشن کُمیٹی نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے.

نیوزی لینڈ کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ اُن کے جارح مزاج اوپنر بلے باز مارٹن گپٹل پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں جس وجہ سے وہ اس سیریز میں شامل نہیں ہوں گے اور اُنکی جگہ پر ایک اور جارح مزاج اوپنر گلین فلپس کو شامل کر لیا گیا ہے.جنہوں نے پاکستان اے کے خلاف رواں ماہ ہی تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کھیلی ہے اور بہترین پرفارمنس دی ہے.

کین ولیم سن(کپتان) ، کولن مُنرو ، گلین فلپس ، روس ٹیلر ، مارک چیپ مین ، کورے اینڈرسن ،ٹم سیفرٹ ، کولن ڈی گرینڈ ہوم ، ٹم ساؤتھی ایش سودھی ، ایڈم ملان ، سیتھ رانس ، لوکی فرگوسن

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...