یاسر شاہ تیز ترین 200وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب!جانئے82سال پرانا ریکارڈ توڑنے کے لئے کتنے میچز میں کتنی وکٹیں درکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اختتام ہو چُکا ہے جس میں پاکستان نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی لیکن پاکستان کے پچھلے کئی میچز سے ٹاپ اسپنر یاسر شاہ کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسا انہوں نے اس سے پہلے مُتحدہ عرب امارات کی پچز پر پرفارم کیا.

یاسر شاہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 30 میچز کھیل کر 173 وکٹیں حاصل کر چُکے ہیں اور اُنکی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 29.80 ہے.یاسر شاہ اب تک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چُکے ہیں.

اب پاکستان کے بہترین لیگ اسپنر کو ایک اور ریکارڈ توڑنے کا چیلنگ درپیش ہے جس کے لئے انکے پاس 5 میچز باقی ہیں جس میں یاسر شاہ کو 27 وکٹیں درکار ہیں.اگر یاسر شاہ اپنے اگلے 5 ٹیسٹ میچز میں 27 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالیں گے.

اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس ہے جنہوں نے 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا.

اگلے پانچ ٹیسٹ میچز میں یاسر شاہ نے تین ٹیسٹ میچز اگلے ماہ ہی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں جبکہ اسکے بعد دو ٹیسٹ میچز ساؤتھ افریقہ کے خلاف دسمبر ، جنوری میں کھیلے جائیں گے.

یاسر شاہ اگر پانچ ٹیسٹ میچز میں نہیں مُکمل کر پاتے تو چھ ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کی صورت میں بھی وہ یہ 82 سال پُرانا ریکارڈ برابر کر دیں گے.

یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے ایشیون ہیں جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مُکمل کی تھیں.

Comments

comments

Leave a Comment