Home / Uncategorized / پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی سیریز کا رینکنگ پر کیا اثر ہو گا پاکستان پہلی پوزیشن کس صورت میں بچا سکے گا۔جانئے مکمل تفصیل

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی سیریز کا رینکنگ پر کیا اثر ہو گا پاکستان پہلی پوزیشن کس صورت میں بچا سکے گا۔جانئے مکمل تفصیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کا کل سے آغاز ہو گا اور دونوں ٹیمز کے درمیان پہلا ٹی ٹؤنٹی کل رات 09:00 بجے کھیلا جائے گا.

پاکستان اس وقت ٹی ٹؤنٹی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے اور اُسکے 132 پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کی ٹیم ہے جسکے ریکنگ پوائنٹس 124 ہیں اور تیسرے نمبر پر دو پوائنٹس کے فرق کے ساتھ آسٹریلیا ہے جسکے 122 پوائنٹس ہیں.

اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز میں اگر پاکستان تینوں میچز جیت جاتا ہے تو اس صورت میں وہ اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مظبوط کر لے گا اور اُسکے 136 پوائنٹس ہو جائیں گے.جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے 124 پوائنٹس ہوں گے.جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس کم ہو کر 118 ہو جائیں گے.

پاکستان اگر آسٹریلیا کو تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے تو اس صورت میں بھی پاکستان کی پہلی پوزیشن مُستحکم رہے گی اور رینکنگ وائنٹس 133 ہو جائیں گے لیکن آسٹریلیا کے اس صورت میں پوائنٹس 122 ہی رہیں گے.

تیسری صورت میں اگر پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس صورت میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو تو کوئی مسلہ نہیں ہو گا لیکن آسٹریلیا انڈیا سے دوسری پوزیشن چھین لے گا اور اس صورت میں انڈیا تیسرے نمبر پر چلا جائے گا.

پاکستان سے ٹی ٹؤنٹی کی ٹاپ رینکنگ صرف اس صورت میں چھینی جا سکتی ہے اگر پاکستانی ٹیم تین ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز 0-3 سے ہار جائے.اس صورت میں آسٹریلیا کو 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن مل جائے گی جبکہ پاکستان 127 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا جائے گا.

اس طرح پاکستان کو ٹی ٹؤنٹی رینکنگ کی ٹاپ پوزیشن بچانے کے لئے ایک میچ جیتنا ضروری ہے .اور اگر وہ اپنی رینکنگ میں استحکام لانا چاہتا ہے تو تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی.

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

زمبابوے کے خلاف ریکارڈ ساز سیریز ختم ۔۔۔ پاکستان نے بھارت کو ایک اور ریکارڈ سے محروم کر دیا

بلاوائیو: پاکستان نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے ساتھ ہی ...