Home / Latest Updates / محمد عباس نے کمال کر دیا۔۔جوہانسبرگ سے خوشخبری آگئی

محمد عباس نے کمال کر دیا۔۔جوہانسبرگ سے خوشخبری آگئی

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد عباس نے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ہی انہیں 5 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھا دی۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد ہاشم آملہ اور ایڈن مارکرم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 126 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی تاہم 132 کے مجموعی سکور پر ایڈن مارکرم بھی 90 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہاشم آملہ اور تھیونس ڈی بروئن کریز پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ابتدائی دو میچوں میں شکست کے باعث سیریز ہارنے کے بعد اب پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور عزم کا اظہار کر رکھا ہے۔

میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ پروٹیز ٹیم کی قیادت ڈین ایلگر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم، ہاشم آملہ، تھیونس دی بروئن، ٹیمبا باووما، زبیر حمزہ، کوینٹن ڈی کوک، ویرنون فلینڈر، کاگیسو ربادا، ڈیل سٹین اور ڈوئین اولیور شامل ہیں۔

Comments

comments

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

x

Check Also

Ben Foakes Pulls off an Outstanding yet Controversial Stumping – Watch

England wicket-keeper Ben Foakes pulled off an outstanding yet debatable stumping during the one-off ODI ...